آندھراپردیش حکومت نے ایچ ایس ایل واقعہ کے سلسلے میں مرنے والے افراد کے اہل خانہ کے لئے معاوضہ کا اعلان کیا۔
ریاستی وزیر اونتی سرینواس نے وشاکھاپٹنم میں کہا کہ ہندوستان شپ یارڈ واقعہ کے مہلوکین کے خاندانوں کو فی کس 50لاکھ روپئے معاوضہ دیا جائے گا۔
مذکورہ وزیر نے عہدیداروں سے اس ضمن میں بات کی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ مرنے والے کنٹریکٹ ملازم کے خاندان کے رکن کو کنٹریکٹ پر ملازمت فراہم کی جائے گی جبکہ مرنے والے مستقل ملازم کے خاندان کے کسی رکن کومستقل ملازمت فراہم کی جائے گی۔ساتھ ہی ان کو فوائد بھی پہنچائے جائیں گے۔