اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سرحدی علاقوں میں کمیونٹی بنکرس کی تعمیر

بھارت اور پاکستان کی سرحد پر رہنے والوں کے لیے کمیونٹی بنکرس کی تعمیر کی جارہی ہے تا کہ ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ بنکرس راجوری کے نوشیرا، پنج گرن اور منجا کوٹ میں تعمیر کئے جارہے ہیں۔

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں کمیونٹی بنکرس کی تعمیر

By

Published : Jul 21, 2019, 9:42 AM IST

ضلع راجوری کے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر محمد اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بنکرس کی تمام سرحد پر تعمیر جاری ہے۔

ایک مقامی باشندے کا کہنا ہے کہ یہاں کسی بھی وقت گولہ باری شروع ہوسکتی ہے اور گاؤں کے باشندے اپنی جان بچانے کے لیے راجوری کی طرف چلے جاتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ انتظامیہ کے شکرگزار ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گولہ باری میں ہمارے گھر تباہ ہوجاتے ہیں اور لوگ یا تو مر جاتے ہیں یا زخمی ہوجاتے ہیں اور ہم اپنے بچوں کو بچانے کے لیے اسکولوں کی جانب دوڑ پڑتے ہیں لیکن اب بنکر اسکولوں کے پاس بھی بنائے جارہے ہیں تا کہ بچے محفوظ رہ سکیں۔

سرکاری انجینئر محمد حنیف کا کہنا ہے کہ سرحد پر فائرنگ کی وجہ سے شہریوں کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سڑکیں بہتر نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل نہیں کیا جاسکتا۔ راجوری میں 1892 بنکرس تعمیر کئے جارہے ہیں تا کہ پورے ضلع کے شہریوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرحد پر فائرنگ کی وجہ سے کئی شہریوں کی جانیں ضائع ہوچکے ہیں بنکرس کی تعمیر سے شہریوں کی حفاظت میں آسانی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details