مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کے باشندوں سے عدم تغذیہ سے آزاد بھارت بنانے کا عزم کرنے اور اس سمت میں کام کرنے کی اپیل کی ہے۔ تیسرے قومی تغذیہ کے مہینے کے موقع پر شاہ نے اپنا پیغام ٹویٹ کرتے ہوئےکہا،’بچوں، حاملہ خواتین، اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے حسب ضرورت تغذیہ ہمیشہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کی اعلیٰ ترجیح رہی ہے۔
'عدم تغذیہ سے آزاد بھارت کا عزم کریں'
'2018 میں شروع کی گئی تغذیہ مہم ملک سے عدم تغذیہ کو مضبوطی سے ختم کرنے میں ایک بے مثال کردار ادا کر رہی ہے'۔
2018 میں شروع کی گئی تغذیہ مہم ملک سے عدم تغذیہ کو مضبوطی سے ختم کرنے میں ایک بے مثال کردار ادا کر رہی ہے‘۔ ایک دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا،’تغذیہ ماہ 2020 کے دوران مودی حکومت پورے ملک میں عدم تغذیہ کے شکار بچوں کے مکمل تغذیہ کے لیے زبردست مہم چلائے گی۔ آئیے! ہم سب مل کر اس پروگرام کو مزید مضبوط بنانے میں تعاون کرکے بھارت کو عدم تغذیہ سے آزاد بنانے کا حلف لیں‘۔ رواں ماہ تیسرا تغذیہ ماہ منایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد نوجوان، بچوں اور خواتین میں عدم تغذیہ دور کرنے کے لیے عوامی حصہ داری کو فروغ دینے کے ساتھ ہی سبھی کے لیے بہتر صحت اور تغذیہ۔اناج یقینی بنانا ہے۔