وزیر اعظم نریندر مودی نے طلبا وطالبات سے'پرکھشا پر چرچا' نامی پروگرام کے ذریعے اہم گفتگو کی۔
اس پروگرام کے تحت وزیر اعلی نے طلبا کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی اہم باتیں بتائیں جو کہ ایک طالب علم کو سمجھنے اور ان کے مستقبل کی آبیاری کے لیے بے حد ضروری ہیں۔
اس پروگرام کے تعلق سے وکیل و کانگریس پارٹی کے قد آور رہنما کپل سبل نے اس پروگرام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ' وزیر اعظم کو طلبا کا وقت برباد نہیں کرنا چاہئے' انہوں نے کہا کہ میں پی ایم سے اپیل کرنا چاہوں گا کہ وہ طلبا کا وقت ضائع نہ کریں انہیں امتحان کی تیاری کرنے دیں، کیونکہ یہ وقت بورڈ کے امتحانات کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ' طلبا کو ڈگری ملنے کے بعد اس موضوع پر تفصیلی گفتگو ہونی چاہئے۔