اتوار کی صبح دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ (مرکز صفدر جنگ) تھا جو اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے پانچ ڈگری کم ہے اور ساتھ ہی موسم میں رطوبت بھی کافی کم رہی۔
بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح میں دھند نے دہلی کو اپنے آغوش لے لیا جبکہ آسمان جزوی طور پر ابر آلود تھا۔
شہر بھر میں لوگ خاص طور پر وہ لوگ جو راتوں میں سڑکوں پر رات گزارتے ہیں یا رات بھر کام کرتے ہیں، اپنے لئے الاؤ کا بندوبست کرکے خود کو گرم رکھنے کی کوشش کرتے دیکھے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی 94 فیصد تھی جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔