اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اتراکھنڈ کے وزیر اعلی کورونا سے متاثر ہونے پر دہلی روانہ

اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے معالج این ایس بشٹ کے مشورے پر انہیں دہلی کے ہائر سینٹر میں چیک اپ کے لئے روانہ کیا۔ جس کے بعد وزیر اعلی ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ دہلی روانہ ہوگئے۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلی کورونا سے متاثر ہونے پر دہلی روانہ
اتراکھنڈ کے وزیر اعلی کورونا سے متاثر ہونے پر دہلی روانہ

By

Published : Dec 28, 2020, 11:37 AM IST

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت کورونا سے متاثر ہونے کے بعد انہیں میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ جہاں انہیں ساری رات ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ کو ڈاکٹروں کی مشورے پر جانچ کے کے لیے انہیں دہلی کے ہائر سینٹر میں روانہ کیا۔

جس کے بعد وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ساتھ دہلی روانہ ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

وہیںک ہلکے بخار اور ہلکے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی شکایت کے بعد وزیر اعلی کو دون میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ساری رات وزیر اعلی کو ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے نگرانی کی اور ان کی صحت کے لئے پھیپھڑوں میں انفیکشن اور کووڈ 19 سے متعلق علاج بھی کیا۔

تاہم صبح کے بعد وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت کے معالج این ایس بشٹ نے انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے دہلی کے ہائیر سنٹر میں چیک اپ کروانے کا مشورہ دیا۔ اس مشورے کے بعد وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت دون میڈیکل کالج سے ڈسچارج ہونے کے بعد دہلی روانہ ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details