راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے الزام عائد کیا کہ 'بی جے پی کی سابقہ حکومت نے سازش کے تحت ملزمین کو بچانے کے لیے غلط ایف آئی آر درج کروائی تھی۔'
وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ 'ملزمین کو بچانے کے لیے نہ تو ان کی شناخت پریڈ کرائی گئی اور نہ ہی ایف ایس ایل کی رپورٹ طلب کی گئی۔ بس چالان پیش کر دیا گیا۔ ہم نے جانچ کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دیا ہے۔ ایسے میں امید ہے کہ پہلو خان کو جلد انصاف ملے گا۔'
ویڈیو : پہلو خان کیس: 'اہل کو جلد انصاف ملے گا' واضح رہے کہ بدھ کو راجستھان ہائی کورٹ نے پہلو خان کیس کو رد کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں : پہلو خان کے اہل خانہ پر درج ایف آئی آر رد کرنے کا حکم
جمعرات کو وزیراعلیٰ اشوک گہلوت دہلی میں رہے۔ وہاں انہوں نے میڈیا کے سامنے بیان دیا کہ 'آج پہلو خان ماب لنچنگ کی 'علامت' بن گیا ہے۔ جب جب ملک میں ماب لنچنگ کا واقعہ پیش آئے گا تب تب پہلو خان سب کو یاد آئے گا۔ عدلیہ، نوکرشاہ اور پولیس سب کو یاد آئے گی۔ اس لیے راجستھان حکومت کی ترجیح ہے کہ پہلو خان کے اہل خانہ کو انصاف ملے اور ملزمین کو سزا ملے۔'