اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار انتخابات: سی ایم نتیش کمار اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے آج

این ڈی اے اتحاد کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی نتیش کمار جے ڈی یو، بی جے پی، ہم اور وی آئی پی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے کم سے کم 12 عوامی جلسے کریں گے۔ ان کا مشترکہ جلسہ عام پروگرام تیار کیا جارہا ہے۔

By

Published : Oct 12, 2020, 9:35 AM IST

بہار انتخابات: سی ایم نتیش کمار آج اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے
بہار انتخابات: سی ایم نتیش کمار آج اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پیر سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ وہ 35 اسمبلی حلقوں کے این ڈی اے کارکنان اور عام عوام کو ورچوئل کے ذریعہ خطاب کر کے این ڈی اے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے اپیل کریں گے۔

این ڈی اے اتحاد کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی نتیش کمار جے ڈی یو، بی جے پی، ہم اور وی آئی پی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے کم سے کم 12 عوامی جلسے کریں گے۔ ان کا مشترکہ جلسہ عام پروگرام تیار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دربھنگہ گرامین اسمبلی نشست کی تاریخ اور ووٹرز کا رد عمل

جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری اور آبی وسائل کے وزیر سنجے کمار جھا نے اتوار کے روز کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی ہر مرحلے میں کم از کم چار عوامی جلسے کریں گے، دونوں جماعتیں اس کے لیے پروگرام کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ جلد ہی جدول طے ہو جائے گا اور این ڈی اے بھی جلد اس کا اعلان کرے گا۔ 14 اکتوبر سے نتیش کمار بہار کے مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

ابھی اس کی اطلاع نہیں ہے کہ 14 کو ان کا جلسہ عام کہاں کہاں ہوگا، لیکن پارٹی حوالے سے ملی اطلاعات کے مطابق جموئی جھاجھا کے علاقے میں وزیر اعلی نتیش کمار عوامی جلسے سے خطاب کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details