آندھراپردیش کےوزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات اور متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا آج جائزہ لیا۔
اس اجلاس میں وزیر اعلی نے گجرات سے ماہی گیر لانے کا معاملہ اٹھایا ہے۔اس پر عہدیداروں نے کہا کہ4،065افراد بذریعے بسیز گجرات سے روانہ ہوچکے ہیں۔ٹرانسپورٹ ، کھانہ اور سڑک کے اخراجات حکومت برداشت کررہی ہے۔
وزیراعلی جگن نے افسروں کو ہدایت دی کہ ماہی گیروں کی واپسی کے بعد انھیں فی کس دو ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کی جائے۔