اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گہلوت نے ایس او جی کے نوٹس کو عمومی قرار دیا - راجستھان نیوز

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کے معاملے میں صرف عام بیان دینے کے لئے ریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی جانب سے انہیں اور دیگر کئی کانگریسی رہنماوں کو نوٹس دیا گیا ہے۔

file photo
فائل فوٹو

By

Published : Jul 12, 2020, 4:33 PM IST

گہلوت نے ٹویٹ کر کے آج بتایا کہ، ''کانگریس قانون ساز پارٹی نے ایس او جی کو بی جے پی لیڈروں کے ذریعہ خرید و فروخت کی جو شکایت کی تھی، اس معاملے میں وزیراعلی، نائب وزیر اعلیٰ، چیف وہپ اور کچھ دیگر وزرا اور اراکین اسمبلی کو عمومی بیان دینے کے لئے نوٹیس آئے ہیں۔ کچھ میڈیا چینلوں کے ذریعہ اس کو الگ طریقہ سے پیش کرنا مناسب نہیں ہے۔''

ٹویٹ

گہلوت سے ناراضگی کے دوران ڈپٹی وزیراعلیٰ سچن پائلٹ سمیت تقریباً 15 اراکین اسمبلی پارٹی اعلی کمان سے ملنے کے لئے یہاں پہنچ گئے ہیں۔

پائلٹ کیمپ کے اراکین اسمبلی کی شکایت ہے کہ جان بوجھ کر ان لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس لئے ایس او جی کی طرف سے نوٹس دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے تین سینئر لیڈروں گلاب چند کٹاریا، ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا اور اسمبلی میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر راجندر راٹھور پر ریاستی حکومت گرانے کی کوشش کرنے کا کل الزام لگایا تھا۔

بی جے پی کے مرکزی لیڈروں پر بھی نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ ریاستوں میں کانگریس کی حکومتیں گرانے کے لئے کام کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details