اردو

urdu

By

Published : Nov 3, 2019, 12:13 AM IST

ETV Bharat / bharat

تہوار پر غریبوں کا بھی حق

ارریہ کی مشہور سماجی تنظیم 'مہیلا کلیان سمیتی' نے چھٹ کے موقع پر غریبوں کے درمیان جا کر کپڑے تقسیم کیے۔

تہوار پر غریبوں کا بھی حق ہے

بہار سمیت ملک کے دیگر حصوں میں چھٹھ پوجا کا آغاز ہو چکا ہے، ہر عمر اور ہر طبقے کے لوگوں کے چہروں پر خوشی دیکھی جا رہی ہے، مگر ان میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو چھٹھ تو کرتا ہے مگر ان کے پاس وہ ساز و سامان نہیں ہے جس سے وہ اس تہوار کو پورے عقیدت کے ساتھ منائیں۔

تہوار پر غریبوں کا بھی حق ہے

ارریہ شہر کے ٹول ٹیکس کے پاس مدر ٹریسا کالونی میں صدیوں سے جلد امراض سے متاثر لوگ رہتے ہیں جو کشتھ کالونی کے نام سے مشہور ہے۔

اس کالونی میں تقریباً تین سو افراد رہتے ہیں مگر بدقسمتی یہ ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے کسی طرح کی نہ کوئی سہولت ملتی ہے اور نہ ہی مقامی ایم پی و ایم ایل اے ان لوگوں کی خبر گیری کرنے پہنچتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ مجبور لوگ تہوار کے موقعوں پر کسی تنظیم یا سرکاری امداد کی طرف حسرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ایسے میں ارریہ کی مشہور سماجی تنظیم مہیلا کلیان سمیتی نے تہوار کے موقعوں پر ان غریبوں کے درمیان جا کر انکی مدد کررہے ہیں۔

مہیلا کلیان سمیتی نے مدر ٹریسا کالونی پہنچ کر تقریبا تیس لوگوں کی نشاندہی کی جو چھٹھ کا اپواس رکھتی ہیں، ان کے درمیان چھٹھ سے جڑی اشیاء جس میں ساڑی، چوڑی، بنڈی، سیندور تقسیم کیا۔

سامان ملنے پر خواتین کے چہرے پر خوشی دیکھی گئی اور ان لوگوں نے تنظیم کا شکریہ بھی ادا کیا اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلع آفات آفیسر شمبھو کمار، سینئر صحافی سودن سہائے، کلا کیندر کی ڈائریکٹر موسمی سنگھ نے شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے خواتین کے درمیان اشیاء تقسیم کئے۔
ضلع آفات آفیسر شمبھو کمار نے مہیلا کلیان سمیتی کے اس اقدام کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تنظیمیں اگر غریب و لاچار لوگوں کے درمیان آ کر خوشی بانٹنے کا کام کر رہی ہیں جو یقیناً خوش آئند ہے۔

تہوار کے موقع پر ہر لوگوں کو اپنے لیاقت کے مطابق غریبوں کے درمیان جا کر ان کی ضرورت پوری کرنی چاہیے، جس سے قلبی خوشی ہوتی ہے۔
کالونی کی اوما دیوی نے بھی مہیلا کلیان سمیتی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم لوگوں کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہوتی، کوئی ہمارے درد میں شامل ہونے والا نہیں ہے، مگر ایسے لوگ جب آتے ہیں تو ہمیں بھی خوشی ہوتی ہے۔

مزپید پرھیں: کیا مسلم تنظیمیں بابری سے دستبردار ہوگئیں ہیں؟

مہیلا کلیان سمیتی کی سکریٹری سشمیتا ٹھاکر نے کہا کہ ہمارا مقصد ایسے لوگوں کی خدمت کرنی ہے جو اس کے حقدار ہیں، اس سے قبل بھی ہماری تنظیم نے اس کالونی میں آکر بچوں کے درمیان مفت کھانہ تقسیم کیا تھا، ہماری کوشش ہوگی کہ تہوار کے علاوہ بھی کسی طرح کی ان لوگوں کو ضرورت ہوگی تو ہم ان کے ساتھ رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details