امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا 'بھارت اور چین دونوں نے تناؤ کو کم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، اور ہم موجودہ صورتحال کے پرامن حل کی حمایت کرتے ہیں'۔
اسی بیچ امریکہ نے دونوں ممالک سے پرامن حل تلاش کرنے کی امید جتائی ہے، پیر کی درمیان شب وادی گلوان میں ہونے والے تصادم میں 20 بھارتی فوجی ہلاکت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق اس تصادم میں چینی فوج کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا 'ہم لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ بھارتی اور چینی افواج کے مابین صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں'۔