اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سبھی ممالک کے لئے موسمیاتی ٹیکنالوجی قابل رسائی ہو: جاؤڈیکر - سبھی ممالک کے لئےموسمیاتی ٹیکنالوجی قابل رسائی ہو: جاؤڈیکر

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کی ٹیکنالوجی سبھی ممالک کو کفایتی لاگت پر دستیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سبھی ممالک کے لئےموسمیاتی ٹیکنالوجی قابل رسائی ہو: جاؤڈیکر
سبھی ممالک کے لئےموسمیاتی ٹیکنالوجی قابل رسائی ہو: جاؤڈیکر

By

Published : Apr 28, 2020, 11:49 PM IST

'پیٹرسبرگ کلائمیٹ ڈائیلاگ' کے 11 ویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے جاوڈیکر نے کہا کہ جس طرح کورونا وائرس کی تلاش میں پوری دنیا مل کر کام کر رہی ہے، اسی طرح موسمیاتی ٹیکنالوجی بھی سب کی پہنچ میں اور اقتصادی لاگت پر دستیاب ہونی چاہئے۔

سبھی ممالک کے لئےموسمیاتی ٹیکنالوجی قابل رسائی ہو: جاؤڈیکر

كووڈ -19 وبا کی وجہ سے اس بار پہلی بار یہ مذاکرات آن لائن ہو رہے ہیں۔ اس میں بھارت سمیت 30 ملک حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ترقی پذیر ممالک کو زیادہ فنڈز فراہم کرنے کی مانگ کی۔ انہوں نے کہا، ’’ترقی پذیر ممالک کے لئے فوری اثر سے 10 ٹریلین ڈالر کے گرانٹ کی منصوبہ بندی تیار کی جائے‘‘۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ كووڈ -19 نے سکھایا ہے کہ تھوڑے میں بھی گزارا ہو سکتا ہے۔ دنیا کو استعمال کے طویل عرصے تک چل سکنے والے طور طریقے اپنانے کے بارے میں سوچنا چاہئے۔

’پیٹرسبرگ موسمیاتی مذاکرات‘ کا آغاز سال 2010 میں ہوا تھا۔ ہر سال جرمنی میں اس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ پہلی بار اس کا انعقاد آن لائن کرنا پڑا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details