اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان پھر جھڑپ - لداخ کے گلوان

موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت اور چینی فوجیوں کے ما بین پین گونگ جھیل کے قریب چین نے دراندازی کرنے کی کوشش کی۔

بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان پھر جھڑپ
بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان پھر جھڑپ

By

Published : Aug 31, 2020, 11:30 AM IST

Updated : Aug 31, 2020, 11:46 AM IST

لائن آف ایکچول کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی اور چینی فوجیوں کے مابین تصادم کی اطلاعات ہیں۔ 29 اور 30 ​​اگست کی رات کو پینگونگ جھیل کے جنوب میں اچانک چینی فوج کی نقل و حرکت بڑھ گئی۔ تاہم بھارتی فوجیوں نے اس کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

فوج کے ترجمان کرنل امان آنند نے کہا کہ بھارتی فوج نے چینی فوجیوں کے اقدام کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی فوجیوں نے فوجی اور سفارتی سطح پر اٹھائے گئے اتفاق رائے کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس نے یہاں کی صورتحال کو بدلنے کی ناکام کوشش کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے لداخ کے گلوان وادی میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے مابین کشیدگی جاری ہے اس کشیدگی کو ختم کرنے کے سفارتی سطح سمیت کرنل سطح کی بات چیت ہو چکی ہے۔

Last Updated : Aug 31, 2020, 11:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details