قومی دارالحکومت دہلی سے متصل سنگھو بارڈر پر کسانوں کا احتجاج شدید تر ہوتا جارہا ہے۔ کسان وہاں ڈٹے ہوئے ہیں لیکن مقامی لوگ انہیں وہاں سے ہٹانے کے درپے ہیں۔ آج تھوڑی دیر قبل کسانوں اور مقامی لوگوں کے مابین سنگھو بارڈر پر گھمسان جاری ہے۔
کسانوں سے سنگھو بارڈر خالی کرانے کا مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے، جس کے بعد کسانوں اور مقامی لوگوں میں جھڑپ شروع ہوگئی ہے۔
سنگھو بارڈر پر احتجاجیوں اور پولیس کے درمیان دھکا مکی بھی ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا ہے۔
جھڑپ میں آئی شدت کے بعد کسانوں کے شامیانے اکھاڑے گئے جبکہ علی پور کے ایس ایچ او اس جھڑپ میں زخمی ہوگئے ہیں۔