بھارت کی مختلف ریاستوں میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج جاری ہے، اس درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارگزار صدر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ 'بھارت میں سی اے اے اور این آر سی لاگو کیا جائے گا'۔ جے پی نڈا کا یہ بیان افغان سکھ مہاجرین کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آیا۔
'سی اے اے اور این آر سی کو ہر حال میں نافذ کیا جائے گا' - NRC CAB CAA protest
بی جے پی کے کارگزار صدر جے پی نڈا نے کہا کہ 'جو لوگ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کر رہے ہیں وہ ہمسایہ ممالک میں رہ رہے اقلیتوں کے دُکھ درد کو محسوس نہیں کرتے ہیں۔
سی اے اے اور این آر سی کو لوگو کیا جائے گا
جے پی نڈا نے حزب اختلاف کی جماعتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'اپوزشن کی جماعتیں ووٹ بینک کی سیاست کرنے میں مشغول ہیں'۔
انہوں نے کہا اپوزشن کی جماعتوں کو ہمسایہ ممالک میں رہ رہے اقلیتوں کی پریشانیوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔