ریاست آسام کے دارالحکومت گوہاٹی سمیت ڈبروگڑھ، تنسکیا، جورہاٹ، شیو ساگر، بونگائی گاؤں، اور ناگاؤں میں جگہ جگہ پر شہریت ترمیمی بل کے خلاف مسلسل سخت احتجاج کیا جا رہا ہے۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ روز راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی حمایت میں 125 اور مخالفت میں 105 ووٹز پڑے۔ جس پر آج پھر 11 بجے بحث ہونی ہے۔
آسام کے مختلف شہروں میں پولیس اور جوان فلیگ مارچ کر رہے ہیں، تاہم کئی وزراء سمیت وزیر اعلیٰ کے گھر پر عوام نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے توڑ پھوڑ بھی کی۔
وہیں انتظامیہ نے آسام کے لکھیم پور، دھیما جی، تنسکیا، ڈبرو گڑھ، چرائی دیو، شیوساگر، جورہاٹ، گولا گھاٹ، اور کامروپ علاقوں میں آج رات تک انٹرنیٹ خدمات پر بھی پوری طرح پابندی لگا دی ہے، تاکہ کسی بھی طرح سے اس کا غلط استعمال نہ کیا جا سکے۔
کانگریس نے تریپورہ بند کی تائید کی ہے۔ کیب کے خلاف سڑک پر اترے مظاہرین اور پولیس کے درمیان کافی ہنگامہ ہوا، اس دوران پولیس نے لاٹھی چارج کے ساتھ آنسو گیس و ربر کی گولیاں بھی استعمال کیں۔
اس کے علاوہ ریاست آسام میں یونیورسٹیز نے امتاحانات 14 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردیے ہیں۔ وہیں آسام کے مختلف شہروں تقریباً 31 ٹرینوں کو رد کردیا گیا ہے۔