اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چراغ پاسوان نے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا

منشور جاری کرتے ہوئے ، ایل جے پی کے صدر چراغ پاسوان نے نتیش حکومت کی شدید تنقید کی، انہوں نے کہا '15 برس تک اقتدار میں رہنے کے بعد بھی، وہ نالی، گلی اور کھیت میں پانی پہنچانے کا وعدہ کررہے ہیں۔

چراغ پاسوان نے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا
چراغ پاسوان نے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا

By

Published : Oct 21, 2020, 2:50 PM IST

آج اپنی والدہ کی نیک خواہشات کے ساتھ ایل جے پی کے سربراہ چراغ پاسوان نے پارٹی کے انتخابی منشور 'بہار فرسٹ، بہاری فرسٹ' کو جاری کیا۔ انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے چراغ پاسوان نے کہا کے انتخابی منشور ان کے والد کے 51 برس کے سیاسی تجربے سے تیار کیا گیا ہے۔

انتخابی منشور کے اہم نکات:

  1. یوتھ کمیشن کی تشکیل
  2. قابل ڈاکٹروں کی تقرری
  3. اسپتالوں میں مناسب انتظام
  4. ڈیری انڈسٹری کو ترجیح
  5. مساوی تنخواہ کا نفاذ
  6. تارکین وطن مزدوروں کے لئے الگ وزارت بنائی جائے گی
  7. برادری موبلائزر روزی معاش دوست کی تنخواہ
  8. بہار میں میڈیکل کالج، انجینئرنگ کالج کھولے جائیں گے
  9. بلاک ہیڈ کوارٹر ، گرام پنچایت ہیڈ کوارٹر ، منڈیوں میں خواتین کے لئے الگ ٹوائلٹ
  10. سیلاب اور خشک سالی کی روک تھام کے لیے ریاست کے تمام دریاؤں کو نہریں بنا کر جوڑا جائے گا۔

منشور جاری کرتے ہوئے ، ایل جے پی کے صدر چراغ پاسبان نے نتیش حکومت کی شدید تنقید کی، انہوں نے کہا '15 برس تک اقتدار میں رہنے کے بعد بھی ، وہ نالی، گلی اور کھیت میں پانی پہنچانے کا وعدہ کررہے ہیں، جب آپ کو یہی کرنا تھا تو 15 برس تک بہار میں کیا کیا، بہار میں روزگار کے لیے کیا انتظٖام کیے؟

ایل جے پی صدر نے پوچھا کہ 'نتیش حکومت نے بہار کو بااختیار بنانے کے لیے کیا کیا؟ آج کی تاریخ میں ترقی کے تمام معیارات میں یہ ملک کی باقی ریاستوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ نقل مکانی اور سیلاب جیسے معاملات کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔

چراغ پاسوان نے کہا میں موجودہ وزیر اعلی کو دیکھ کر حیرت زدہ ہوں کہ وہ کیسے نسل پرستی کو فروغ دیتے ہیں، جو شخص خود فرقہ واریت کو فروغ دیتا ہے اس شخص کی سربراہی میں بہار کی ترقی کا تصور کرنا مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا 'آج بہار اسمبلی انتخابات کے لیے ہماری پارٹی کے منشور کے جاری کرنے کے ساتھ ہی میں نے 'بہار فرسٹ بہاری فرسٹ' کا اپنا نظریہ پیش کیا، جس سے مختلف مسائل کو حل کیا جائے گا جن کا سامنا بہار کی عوام کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details