وزارت خارجہ نے پیر کو بیان جاری کرکے کہا کہ 'دو طرفہ ملاقات کے دوران چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پارلیمنٹ کے ذریعہ جموں و کشمیر کے تعلق سے منظور کردہ بل سے متعلق معاملہ اٹھایا لیکن ڈاکٹر جے شنکر نے اسے پوری طرح سے بھارت کا داخلی معاملہ قرار دیا۔'
'کشمیر کے تعلق سے چین کے اندیشے غلط' - S jai shankar
وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹائے جانے پر چین سے واضح طور پر کہا کہ 'یہ بھارت کا داخلی معاملہ ہے اور کشمیر میں کسی بھی کارروائی کا حق صرف بھارت کے پاس ہے۔'
!['کشمیر کے تعلق سے چین کے اندیشے غلط'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4118822-914-4118822-1565634025379.jpg)
وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر
جے شنکر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ 'بھارت اور چین کے مابین اصل کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے تعلق سے کوئی الجھن نہیں ہے۔ بھارت کوئی فاضل علاقائی دعوے نہیں کر رہا ہے۔ اس معاملے میں چین کے اندیشے غلط ہیں۔
Last Updated : Sep 26, 2019, 7:58 PM IST