اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چین نے 33 ممالک اور 4 بین الاقوامی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا - چین نے شکریہ ادا کیا

چین نے مہلک کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے ضروری طبی مدد فراہم کرنے کے لیے 30 سے زائد ممالک اور چار بین الاقوامی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

China thanked more than 30 countries and four international organizations for providing medical assistance
چین نے طبی مدد فراہم کرنے کے لیے 30 سے زائد ممالک اور چار بین الاقوامی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا

By

Published : Feb 14, 2020, 7:40 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:46 AM IST

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے جمعہ کے روز کہا کہ ’14 فروری تک 33 ممالک کی حکومتوں اور چار بین الاقوامی تنظیموں نے چین کو میڈیکل سپلائی کی شکل میں امداد فراہم کرائی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ چین نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے خود ہی زیادہ تر کوششیں کی ہیں اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے دی گئی امداد کے لیے چین شکر گزار ہے۔

ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ ’کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں چین خود کفیل ہے لیکن ہم بین الاقوامی برادری خاص طور پر دیگر ترقی پذیر ممالک سے ملی امداد کا خیر مقدم کرتے ہیں اور شکرگزار ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ دیگر 17 ممالک اور ایک دیگر بین الاقوامی تنظیم نے چین کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں مہلک کورونا وائرس سے اب تک 1380 افراد کی موت ہوگئی اور اس سے متأثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 63851 ہوگئی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details