اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چین: ووہان میں 76 روز بعد آمد ورفت بحال - چین کے ووہان کی خبر

چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کی کمی کے سبب 76 دن بعد لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے۔

China: Lockdown ends after 76 days in Wuhan
ووہان میں لاک ڈاؤن

By

Published : Apr 8, 2020, 11:46 AM IST

کورونا وائرس کی شدت میں کمی کے بعد چین کے شہر ووہان میں 76 سے لاگو کیے گئے لاک ڈاؤن کو اب ختم کردیا گیا ہے۔

ووہان میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد سے ہی شہر میں سبھی ڈلیوری مین، آفس ملازمین، ڈاکٹرز اور نرسز پھنسے ہوئے تھے۔

چین کے ووہان شہر میں لاک ڈاؤن ختم

ذرائع کے مطابق صوبائی حکام نے مقامی ٹرانسپورٹ اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر عائد کردہ عارضی ہولڈ کو بھی ختم کردیا ہے۔ جس کی بعد سے تاحال ووہان کی سڑکوں پر لوگ نظر آرہے ہیں۔

ووہان کی ریاستی حکومت نے کورونا وائرس وبا کی شدت کی وجہ سے جنوری کے آخر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ اس اقدام کو بہت سے لوگوں نے ایک سخت اقدام کے طور پر دیکھا تھا لیکن اس کے بعد سے لاک ڈاؤنز ، کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے کارکرد اقدام کے طور پر ثابت ہوا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ہوبی کے صوبائی حکام نے ووہان کے علاوہ اس صوبے کے لئے بھی لاک ڈاؤن اٹھا لیا تھا۔ ہوبی میں لوگوں کو رنگین کوڈ والے QR کوڈ دیئے گئے تھے ، جو ان کی صحت مند ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

پابندیوں میں نرمی کو ووہان تک بڑھایا جائے گا ، جہاں پہلی بار دسمبر میں کورونا وائرس سامنے آیا تھا اور گرین کیو آر کوڈ والے باشندے شہر اور صوبہ میں آمد و رفت کر سکتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق بدھ کے روز تقریبا 55،000 افراد ووہان سے ٹرین کے ذریعے روانہ ہوں گے۔ مقامی ریلوے اتھارٹی کے مطابق پہلی ٹرین صبح سات 7 بج کر 60 منٹ پر جنوبی چین کے گوانگ ژؤانگ خود مختار علاقے ناننگ جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details