بھارت اور چین کی سرحد پر پرتشدد تصادم کے بعد تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین نے بھارت کے ساتھ غیر جانبدارانہ طریقے سے اس مسئلے کو حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے چین کو ایک سخت پیغام دیا کہ گلوان میں جو کچھ ہوا وہ چین کی جانب سے پہلے سے منصوبہ بند طریقے سے کی گئی کارروائی تھی، ان کا واضح کہنا ہے کہ ایک کے بعد ایک واقعات کا ذمہ دار چین ہی ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ سرحدی تنازعہ کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ چینی وزیر خارجہ نے اپنے فوجیوں پر کنٹرول کرنے کی بات بھی کہی ہے۔