ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کے وزیر خارجہ محمود قریشی بیجنگ کے دورے پر ہیں چینی وزارت خارجہ نے دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پیر کے روز چین نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ سنہ 2008 میں 26 نومبر کو ممبئی کے تاج ہوٹل پر کیا گیا حملہ سب سے خطرنات دہشت گردانہ حملہ تھا۔
غور طلب ہے کہ لشکر طیبہ کے دہشت گردوں نے ممبئی کے تاج ہوٹل پر 26 نومبر 2008 میں حملہ کیا تھا۔ اس میں 166 لوگ ہلاک جبکہ 300 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
عام طور سے چین کو پاکستان کا حمایتی تصور کیا جاتا ہے۔ اور جب بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مخالفت ہوتی ہے تو چین پاکستان کی حمایت میں کھڑا ہو جاتا ہے۔
لیکن چین کا یہ بیان اس وقت آیا جب پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دورے پر ہیں۔
چند روز قبل چین کی وزارت خارجہ نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد شمار کیے جانے کے قرارداد کی حمایت کرنے کی بات بھی کہی تھی۔