چین میں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عوام نے ملک گیر سطح پر تین منٹ کی خاموشی اختیار کی اور متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کی۔
ہفتہ کی صبح (مقامی وقت) دس بجے پوری چینی قوم خاموشی سے کھڑی رہی اور ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جو ناول کورون وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
چین: کووڈ 19 متاثرین کے قومی سوگ اور خاموشی چینی صدر ژی جنپنگ کے ساتھ ساتھ دیگر چینی رہنماؤں نے کورونیو وائرس کے مرض (COVID-19) کے لیے منعقدہ قومی سوگ میں شرکت کی۔
آج چین میں صبح کا منظر قابل دید تھا جب کاروں، ٹرینوں اور ایئر ڈیفنس کے الارم بیک وقت آف کردیئے جانے پر پورے ملک کے لوگ خاموشی سے کھڑے ہوگئے۔
لوگوں نے سفید پھولوں کو اپنے سینے سے لگائے رکھا اور قومی پرچم کے سامنے خاموش خراج تحسین پیش کیا۔
حالیہ دنوں میں چین میں سرکاری طور پر نئے کیسز کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔ ووہان میں حکام اموات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔
تاحال سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین میں اب تک کم از کم 3،322 افراد کورونا وائرس کی زد میں آنے سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں اب بھی متاثر ہیں۔