اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چین کی وجہ سے ایل اے سی پر حالات کشیدہ ہوئے: بھارتی وزارت خارجہ

چین کی جانب سے بھارت پر سرحدی کشیدگی کا الزام عائد کرنے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ چھ ماہ میں جو صورتحال دیکھی وہ چین کی جانب سے کی جانے والی کاروائی کا نتیجہ ہے۔

indian ministry of external affairs
چین کی وجہ سے ایل اے سی پر کشیدگی ہوئی: بھارتی وزارت خارجہ

By

Published : Dec 11, 2020, 10:04 PM IST

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فوجی کشیدگی کے بارے میں چین کے تبصروں پر کہا کہ ”چین نے یکطرفہ طور پر مشرقی لداخ میں ایل اے سی کی صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ جس کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے”۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ایل اے سی پر چین کی کاروائی سرحدی علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے دوطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

اصل مسئلہ یہ ہے کہ دونوں فریقوں پر مختلف باہمی معاہدوں اور پروٹوکول کی پوری طرح سے پابندی کرنے کی ضرورت ہے۔

وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ”ہم نے چین کے اس بیان پر نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ دوطرفہ معاہدوں کی سختی سے پابندی کرتا ہے اور بات چیت کے ذریعے سرحدی مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے”۔

مشرقی لداخ میں سرحدی کشیدگی پر چین کے تبصرے کے بارے میں بھارت نے کہا "ہم امید کرتے ہیں کہ چینی فریق اپنے الفاظ کے مطابق کاروائی کرے گا۔"

مزید پڑھیں: دہرادون میں پاکستان کا پرچم آخر کیوں رکھا ہوا ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details