اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گوگل نے رنگا رنگ ڈوڈل بناکر پنڈت نہرو کو یاد کیا - یوم اطفال2019

سنہ 2009کے بعد سے ہر برس گوگل یوم اطفال کے موقع پر 'ڈوڈل 4 گوگل' مقابلے کی میزبانی کرتا ہے۔ اس سال گوگل ڈوڈل مقابلے کے لیے تھیم "جب میں بڑا ہوجاؤں گا تو مجھے امید ہے کہ ..." ہے۔

گوگل نے رنگا رنگ ڈوڈل بناکر پنڈت نہرو کو یاد کیا

By

Published : Nov 14, 2019, 10:11 AM IST


سرچ انجن گوگل نے رنگا رنگ ڈوڈل کے ساتھ یوم اطفال2019 کو نشان زد کیا۔ بھارت 14 نومبر کو بچوں کے دن کے طور پر مناتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سابق وزیراعظم پنڈت جوہر لال نہرو کی سالگرہ کے موقع گوگل نے خصوصی ڈوڈل بنا کر انہیں یاد کیا ۔

بھارت 1956 سے قبل ہر برس 20 نومبر کو بھارت میں یوم اطفال منایا کرتا تھا کیونکہ 1954 میں اقوام متحدہ نے اس دن کو بچوں کے عالمی دن کے طور پر منایا تھا۔

لیکن سنہ1964 میں بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی موت کے بعد پارلیمنٹ میں انہیں اعزاز کے لیے پر ایک قرار داد منظور کی گئی۔ تب سے بھارت میں 14نومبر کو پنڈت نہرو کی یوم پیدائش کے دن کو یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یہ مانا جاتا ہے کہ پنڈت نہرو بچوں کو پسند کرتے تھے اور بے حد پیار سے بچوں سے ملتے تھے۔ بچوں کے ساتھ ان کے دوستانہ رویہ کی وجہ سے ہی بچوں نے شوق سے انہیں چاچا کا نام دیا تھا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details