اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ای ٹی وی بھارت کی ملک گیر مہم: نو پلاسٹک لائف فنٹاسٹک - پلاسٹک روبورٹ

بچوں کا یہ نظریہ پلاسٹک کے کوڑے کو ایک نئی سمت دینے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ بچے انجینئر ہیں اور نہ ہی ایلکٹریشین، اس کے علاوہ نہ ہی ان کا تعلق کسی امیر خاندان سے ہے۔ لیکن ان کا جنون انہیں ایک نئے سمت کی طرف گامزن کرتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت مہم: نو پلاسٹک لائف فنٹاسٹک
ای ٹی وی بھارت مہم: نو پلاسٹک لائف فنٹاسٹک

By

Published : Dec 14, 2019, 6:14 PM IST

ملک بھر میں سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی سے متعلق مختلف ذرائع سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں اڈیسہ بھی پیچھے نہیں ہے۔ اڈیسہ میں کھنڈ گِری کی جھگیوں میں رہنے والے بچے پلاسٹک جسی بڑی پریشانی سے نمٹنے کے لیے اپنا تعاون دے رہے ہیں۔

ویڈو

یہ سبھی بچے کوڑے جیسی مشکلات پر قابو پانے کے لیے استعمال شدہ پلاسٹک کی مدد سے اپنے نئے خیالات کو جنم دے رہے ہیں۔

ان بچوں نے پلاسٹک کی بوتلوں اور دیگر استعمال شدہ پلاسٹک کے ذریعہ ایک روبوٹ اور ویکیوم کلینر بھی تیار کیا ہے۔

بچوں کا یہ نظریہ پلاسٹک کے کوڑے کو ایک نئی سمت دینے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ آپ کو جان کر بے حد حیرانی ہو گی کہ یہ بچے انجینئر ہیں اور نہ ہی ایلکٹریشین، اس کے علاوہ نہ ہی ان کا تعلق کسی امیر خاندان سے ہے۔ لیکن ان کا جنون انہیں ایک نئے سمت کی طرف گامزن کرتا ہے۔

یہ بچے بیشتر اوقات میں لائٹ، اور ویکیوم کلینر بنانے میں مصروف رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ بچوں نے ایک ایسا ماڈل تیار کیا ہے، جو بذات خود دروازے بھی کھول سکتا ہے۔

ان بچوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ روبورٹ تیار کر کے اپنے علاقے کو کوڑے سے آزادی دلانا ہے۔ بچوں نے تکنیکی تعلیم حاصل کرنے اور آگے بڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، لیکن بڑے پیمانے پر مالی تعاون نہ ملنے کے سبب ایسا ممکن نہیں ہو پا رہا ہے۔

فی الحال اڑیسہ کے دارالحکومت بھونیشور میں واقع 'اُنمُکت فاونڈیشن' کی جانب سے ان بچوں کو مالی تعاون کی بات کہی گئی ہے۔ ساتھ ہی فاونڈیشن کی جانب سے ان ہونہار بچوں کو مفت میں ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details