اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جنسی جرائم سے متاثربچوں کی شناخت عام کرنے پر کارروائی حکم - children sexual affected

جنسی جرائم سے متاثر بچوں کی شناخت عام کرنے والوں پر پولیس کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

children sexual affected
جنسی جرائم سے متاثربچوں کی شناخت عام کرنے پر کارروائی حکم

By

Published : Jan 1, 2020, 11:06 PM IST

بچوں کے حقوق کی حفاظت کرنے والے قومی کمیشن نے سبھی ریاستوں کے پولیس ڈائریکٹر جنرل اور پولیس انسپیکٹر جنرلوں کو جنسی جرائم سے متاثر بچوں کی شناخت عام نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے بدھ کو کہا کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

کمیشن کے صدرپرینک قانون گو نے یہاں اس خط کی کاپی جاری کرتے ہوئے کہا کہ' حال میں دیکھا گیا ہے کہ بچوں سے متعلق جنسی جرائم کے معاملوں میں پولیس افسریا جانچ افسر ایسے بچوں کا نام یا ایسی معلومات میڈیا میں عام کردیتے ہیں جس سے ان کی شناخت ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوکسو ایکٹ کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی ہے۔

خط میں کمیشن نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے پولیس ڈائریکٹر جنرلوں اور پولیس انسپیکٹروں کو ایسے بچوں کی شناخت عام نہ کئے جانے کو یقینی بنانے کو کہا ہے۔ خط میں پوکسو ایکٹ 2012 کے التزامات کی خلاف کرنے والے افراد،تنظیموں اور افسروں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کو کہا گیا ہے۔

خط کی ایک کاپی مرکزی داخلی سکریٹری کو بھی بھیجی گئی ہے اور اس سلسلے میں ضروری کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details