اترپردیش میں محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں اب تک 49299 افراد کو کورونا مثبت پایا گیا۔ جبکہ 1146 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اترپردیش محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں اب تک 29845 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جنہیں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر وزرأ اجلاس کے دوران اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں 2250 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 38 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
نوئیڈا میں سب سے زیادہ 4155
غازی آباد میں 4085
لکھنؤ میں 4002
کانپور نگر میں 2439
میرٹھ میں 1844
آگرہ میں 1497
وارانسی میں 1335
بلند شہر میں 1061
مراد آباد میں 942
علی گڑھ میں 929
جونپور میں 870
فیروزآباد میں 596
سہارنپور میں 624
بستی میں 538
رام پور میں 565
بارہ بنکی میں 712
امیٹھی میں 340
صوبے میں اب تک 29845 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
نوئیڈا سے 3132
غازی آباد سے 2583
لکھنؤ سے 1453
کانپور سے 1303
آگرہ سے 1233
میرٹھ سے 1287
سہارنپور سے 492
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
- کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 1146 موت ہوئی۔
کانپور شہر میں 112
آگرہ میں 96
میرٹھ میں 94
غازی آباد میں 63
لکھنؤ میں 45
فیروز آباد میں 36
مراد آباد میں 38
علی گڑھ میں 25
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں بھی کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
لکھنؤ میں آج سب سے زیادہ 392 کورونا پازیٹیو مریض ملے ہیں، یہ اتر پردیش کے کسی بھی شہر میں ایک دن میں کورونا مریضوں کی رکارڈ تعداد ہے۔
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ ضلع انتظامیہ سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ہدایت دی ہے کہ شہر میں 'ڈور ٹو ڈور سرویے' کریں تاکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کیا جا سکے۔ یہی وجہ ہے کہ دارالحکومت لکھنؤ کے چار علاقوں میں 24 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔