وزیراعلی نے کہا ہے کہ سبھی اراکین اسمبلی کو 14 اگست تک ہوٹل پیراماؤنٹ میں رکنا ہوگا کیونکہ 1 اگست کو عید، 3 اگست کو رکشا بندھن اور 12 اگست کو جنماشٹمی منائی جائے گی، ہوٹل میں تقریباً دو درجن سے زائد اراکین اسمبلی کے اہلخانہ پہلے سے ہی موجود ہیں۔
اتحاد کی شکل میں ہی جیت ممکن: اشوک گہلوت - سیاست کی خبریں
راجستھان میں جاری سیاسی کشمکش کے درمیان ریاست کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے اپنے تمام اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ آئندہ اسمبلی اجلاس منعقد ہونے تک انھیں ہوٹل پیراماؤنٹ میں رکنا ہے۔
اشوک گہلوت
اشوک گہلوت نے ریاست میں اپنے تمام اراکین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد ہی ہماری جیت ہے۔
اس سے قبل اراکین اسمبلی کی ایک میٹنگ میں سبھی اراکین اسمبلی نے حلف لیا تھا کہ چاہے 21 یا 31 دن تک انھیں ہوٹال میں رکنا پڑے وہ تب تک یہاں رہیں گے جب تک موجودہ حکومت کو لاحق خطرہ ٹل نہیں جاتا۔ یعنی کہ بقرعید، رکشا بندھن اور جنماشٹنی جیسا تہوار بھی یہ اراکین اسمبلی ہوٹل میں ہی منائیں گے۔