اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'مودی آمرانہ حکومت کے لیے کوشاں' - Chief Minister of Puducherry V Narayan Sami

پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ وی نارائن سامی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک میں آمرانہ حکومت کی روایت شروع کرنے کا الزام لگایا۔

مودی آمرانہ حکومت کی روایت شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں: نارائن سامی

By

Published : Oct 8, 2019, 3:04 PM IST

نارائن سامی نے كامراج نگر اسمبلی حلقہ میں 21 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم شروع کرنے کے دوران میڈیا سے کہا کہ رواداری کے فقدان کی وجہ سے مودی اس طرح کا کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماب لنچنگ کے خلاف وزیر اعظم کو کھلا خط لکھنے والے 49 دانشوروں اور سماجی کارکنوں کے خلاف ملک مخالف سرگرمیوں کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور سیاسی رہنماؤں کو ڈرانے دھمکانے کے لئے مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔


وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بنیادی حقوق خیال، اور اظہار رائے کی آزادی کی بھی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سابق مرکزی وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کو قتل کی ملزمہ اندرانی مکھرجی کے بیان کی بنیاد پر جیل میں بند کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details