یہاں انہوں نے بھات ڈالہ پوکھر کی تزئین و آرائش کے کام کا افتتاح کیا۔
انہوں نے آس پاس کے علاقے کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر نتیش کمار نے کہا کہ 'موجودہ حالات میں ماحولیاتی تحفظ بہت ضروری ہے. اگر ماحول محفوظ رہے گا تو ہم محفوظ رہیں گے. اگر پانی کی قلت ہوگی تو زندگی غیر محفوظ ہو جائے گی. لہٰذا ہم نے ماحولیات اور پانی کے تحفظ کے لئے 11 منصوبے بنائے ہیں جنہیں مشن موڈ میں نافذ کیا جائے گا'
اسی سلسلے میں ریاست کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا جا رہا ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ کام کس طرح سے چل رہا ہے.