وزیراعلیٰ نتیش کمار نے دینک جاگرن کے سینئر صحافی ایس اے شاد کے انتقال پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ایس اے شاد کے بے وقت انتقال سے انہیں صدما پہنچا ہے'
- 'صحافتی دنیا کا عظیم نقصان' :
انھوں نے کہا ہے کہ 'ان کے انتقال سے صحافتی دنیا کو بڑا نقصان ہوا ہے'۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'ایس اے شاد نے اپنے طرز تحریر سے صحافت میں ایک الگ مقام بنایا تھا'۔
- اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا:
وزیراعلیٰ نے ان کی روح کی تسکین اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔