کیجریوال حکومت یکے بعد دیگرے دہلی کی عوام کو نئی نئی سوغاتیں دے رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی کو 1000 نئی کلسٹر بسوں کی سوغات دی ہے۔ یہ نئی بسیں آئندہ برس فروری کے مہینے تک سڑکوں پر ہوں گی۔
فی الحال ابھی 578 اور 539 کے روٹ پر 25 نئی بسیں چلائی جائیں گی، جس کو وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ ان بسوں کو ہائڈرولیک لفٹ (جو معذوروں کی وہیل چیئر کے لیے ہے)، پینِک بٹن، سی سی ٹی وی کیمرے اور جی پی ایس جیسی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔
کیجریوال حکومت کا عوام کو ایک اور تحفہ وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے کہا کہ دہلی میں تقریباً دس برس کے بعد نئی بسیں آئی ہیں۔ اسٹینڈرد فلور کی بسیں دوارکا سیکٹر 22 کے لیے ہوں گی، 578 کا روٹ صفدر گنج ٹرمینل سے نجف گڑھ تک ہے، اور 539 نمر بس نانگ لوئی سے مہرولی تک جائے گی۔
معذوروں کے لیے لفٹ کا بہترین انتظام ہے - دہلی میں اب بجلی بھی مفت
- دہلی: مفت بس اور میٹرو سروس پر خواتین کا رد عمل
اطلاعات کے مطابق اب ہر مہینے 100 سے 150 بسیں دہلی کی سڑکوں پر دوڑیں گی۔ فروری 2020 تک 3000 بسیں دہلی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ کمپنیوں سے ستمبر مہینے میں 125 اور اکتوبر میں 170 بسیں آنے کی بات ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی کو 1000 نئی کلسٹر بسوں کی سوغات دی ہے ساتھ ہی اب ان نئی بسوں میں ڈرائیور اور کنڈکٹروں کی بھرتی کی ذمہ داری ڈی ٹی سی کے اوپر ہے، جبکہ پہلے یہ بھرتی باہری (آؤٹ سورس) کمپنیوں کے ذریعہ ہوتا تھا۔