اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

صنفی مساوات کے لیے وسیع پیمانے پرمنصوبہ بندی کی ضرورت: سی جے آئی

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے نے کہا کہ عدلیہ آئینی اقدار کا محافظ ہے اورقانون کی حکمرانی کے تئیں پابند عہد ہونے کے ساتھ عوام کی طاقتوں کی خدمت کرتی ہے۔

صنفی مساوات کے لیے وسیع پیمانے پرمنصوبہ بندی کی ضرورت
صنفی مساوات کے لیے وسیع پیمانے پرمنصوبہ بندی کی ضرورت

By

Published : Feb 24, 2020, 2:10 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:52 AM IST

جسٹس بوبڈے نے بین الاقوامی عدلیہ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'خواتین کو عدلیہ میں شامل کرنا عدلیہ کی ذمہ داریوں میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ'ہم عدلیہ اور صنفی انصاف پراس کانفرنس میں منعقد سیشن کے دوران اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ صنفی مساوات کے لیے وسیع پیمانے پرمنصوبہ بندی کیے جانے کی ضرورت ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بھارتی عدلیہ پر ملک کے ایک ارب 30 کروڑ افراد کے افسران کے دفاع کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں:احمد آباد امریکی صدر کے استقبال کے لیے تیار

انہوں نے کہا کہ 'ملک میں 17.5 ہزار عدالتیں ہیں۔ ایک وہ ملک جہاں 22 زبانیں اور کئی ہزار بولیاں بولی جاتی ہیں، سپریم کورٹ نے فیصلوں کا ترجمہ نو زبانوں میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے'۔

جسٹس بوبڈے نے کہاکہ ہم عدالتی نظام کو درست کرنے کے لیے جانچ پرکھ طریقے سے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ عدالتی نظام میں تعاون کے لیے آرٹیفشیل انٹیلیجنس استعمال کا راستہ ڈھونڈا جا رہا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details