سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سنئیر رہنما کی پیدائش ریاست تمل ناڈو کے شیوگنگا ضلع میں کنادوکاتھن میں 16 ستمبر 1945 کو ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ چدمبرم 19 ستمبر تک آئی این ایکس میڈیا کیس میں عدالتی تحویل میں ہیں، اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کررہی ہے۔

ان کی ضمانت کی درخواست دہلی ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے، جس پر 23 ستمبر کو سماعت ہوگی۔ چدمبرم ہر قانونی طریقہ کار کو اپنانے کے باوجود بھی وہ راحت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
آئی این ایکس میڈیا معاملے میں پانچ ستمبر کو ایک عدالت نے چدمبرم کو 14 دنوں کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا، انہیں 21 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔
دہلی کی ایک عدالت نے آئی این ایکس منی لانڈرنگ کیس میں ان کی خود سپردگی کی عرضی منسوخ کردی۔
عدالت نے کہا کہ اگر تفتیش کار انہیں گرفتار نہیں کرنا چاہتے تو خودسپردگی کا خیال نہیں کیا جاسکتا۔ آئی این ایکس منی لانڈرنگ معاملہ کی تحقیقات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کےذریعہ کی جارہی ہے۔