جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اے ایس بوپنا اورجسٹس ریشی کیش رائے کی بینچ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے پیش سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی دلیلیں پوری ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔
چدمبرم کی ضمانت عرضی پر فیصلہ محفوظ - جسٹس اے ایس بوپنا اورجسٹس ریشی کیش رائے
سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا سے جڑے منی لانڈرنگ معاملے میں تہاڑ جیل میں بند سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی جانب سے دائر ضمانت عرضی پر جمعرات کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔
چدمبرم کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ
چدمبرم کی جانب سے سینیئر وکیل کپِل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے کل دن بھر بحث کی تھی، اس کے بعد تشار مہتا نے آج دلیلیں پوری کیں۔
چدمبرم نے دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ 15 نومبر کو ضمانت عرضی خارج کیے جانے کےخلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔