ماہر معاشیات اور پولٹری فیڈریشن آف انڈیا کے مشیر وجے سردانہ نے بتایا کہ مارکیٹ میں فی مرغ صرف 20 روپے کلو فروخت کیے جارہے ہیں جبکہ پیداوار کی لاگت 80 روپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وائرس کے شبہ اور خوف کے باعث ملک بھر میں پولٹری کی صنعت میں لگ بھگ دو کروڑ افراد کی ملازمتوں کو متاثر کیا ہے۔
لوگ گوشت، مچھلی، مرغی، اور انڈے وغیرہ خریدنے سے گریز کر رہے۔ طلب میں کمی کی وجہ سے، مرغی کی تھوک قیمت میں 70 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
مرکزی وزیر برائے مویشی پروری گری راج سنگھ نے پولٹری انڈسٹری پر ہونے والے اثر کو تسلیم کیا ہے، اور مزید کہا ہے کہ مرغی کی صنعت سے روزانہ 1کروڑ 50 لاکھ دو ہزار روپے کا نقصان ہورہا ہے۔