اردو

urdu

بڑھتی بے روزگاری کے خلاف یوتھ کانگریس چیتنا یاترا نکالے گی

یوتھ کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت سی اے اے اور این آر سی کے حق میں ماحول پیدا کرنے کی مہم چلانے میں مصروف ہے لیکن اسے بے روزگاری مہنگائی نظر نہیں آرہی ہے۔

By

Published : Jan 14, 2020, 11:24 PM IST

Published : Jan 14, 2020, 11:24 PM IST

بڑھتی بے روزگاری کے خلاف یوتھ کانگریس چیتنا یاترا نکالے گی
بڑھتی بے روزگاری کے خلاف یوتھ کانگریس چیتنا یاترا نکالے گی

اتراکھنڈ میں یوتھ کانگریس نے 15 جنوری کو بی جے پی حکومت کے خلاف چیتنا یاترا نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

ویڈیو

پریس کانفرنس میں این ایس یو آئی نیشنل کے رہنما اے ملک نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو بیدار کرنے کے لیے ریلی نکالی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر ریاستوں کی طرح اتراکھنڈ میں بھی بے روزگاری اور مہنگائی کی مار مسلسل عوام کو پریشان کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت سی اے اے اور این آر سی کے حق میں ماحول پیدا کرنے کی مہم چلانے میں مصروف ہے لیکن اسے بے روزگاری مہنگائی نظر نہیں آرہی ہے۔

اس لیے بی جے پی کی آنکھیں کھولنے کے لیے یوتھ کانگریس چیتنا ریلی نکال کر حکومت کو بیدار کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details