حیدرآباد میں شہریت کے قانون میں ترمیم کے خلاف احتجاج کے طور پر تاریخی چارمینار کے اطراف میں کاروبار کو ایک روز کے لیے بند کیا گیا ہے۔
چارمینار سے پتھر گیٹی شاہ علی بناڈہ تک، چھوٹے بڑے سبھی تاجروں نے ہزاروں دوکانیں بند کر کے خاموش احتجاج درج کرایا۔
شہریت ترمیمی قانون معاملہ: چارمینار کے اطراف کاروبار بند - چار مینار میں دکانیں بند
تاجروں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو سی اے اے جیسے قانون کے بجائے ملک کی ترقی پر توجہ دینا چاہیے۔
چارمینار
تاجروں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو سی اے اے جیسے قانون کے بجائے ملک کی ترقی پر توجہ دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ تاریخی چارمینار اور مکہ مسجد کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔ اس بند کے بعد انہیں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔