اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بدلتے حالات بھارتی معیشت کے حق میں : آر بی آئي گورنر - بھارتی صنعت کا کردار بہت اہم ہونے والاہے

ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے ملک میں رونما ہونے والی پانچ بڑی تبدیلیوں کا تذکرہ کرتے ہوئےکہا کہ ان تبدیلیوں کو 'تعمیراتی تبدیلی' میں بدلنے کی ضرورت ہے اور بدلتے حالات بھارتی معیشت کے حق میں ہیں۔

آر بی آئي گورنر
آر بی آئي گورنر

By

Published : Jul 27, 2020, 10:21 PM IST

انہوں نے صنعتی تنظیم کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئي آئي) کے ممبروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملکی معیشت کو نمایاں فوائد حاصل ہوں گے، کیونکہ آنے والے وقت میں بھارتی صنعت کا کردار بہت اہم ہونے والاہے، جسے 'خاموش انقلاب' کا نام دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیربینکاری مالیاتی کمپنیوں اور بینکوں کو کسی بھی صورتحال سے پہلے سرمایہ اکٹھا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

ریزرو بینک کے گورنر نے کہا کہ' بھارت کو امریکہ اور دوسرے ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدوں پر دستخط کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو زراعتی آمدنی میں مستقل اضافے والی پالیسیوں کی ضرورت ہے، زراعتی شعبے کی حالیہ اصلاحات کی وجہ سے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کے شعبے، کام کاج بڑھانے سے معاشی نمو کو فروغ ملے گا، سرکاری اور نجی شعبہ دونوں کو اس شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:

بھارت : پہلی بار 5.15 لاکھ نمونوں کی کورونا جانچ

آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ' بانڈ مارکیٹ میں پھر سے سرگرمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پہلی سہ ماہی میں 1 لاکھ کروڑ روپے کے کارپوریٹ بانڈز جاری کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details