سائنسدانوں نے صبح 8:30 سے 9:30 کے درمیان چندریان2 کو چاند کی پہلی مدار ایل بی این 1میں داخل کرادیا۔
چندریان 2 نے چاند کے پہلے مدار پر قدم رکھا - ایسرو چیف
چندریان 2 آج پہلا قمری مدار میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ اسے بھارتی خلائی تحقیقی ادارے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائیزیشن (اسرو) کی سب سی بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
ایسرو چیف کے کے سیوان آج 11 بجے میڈیا سے خطاب کیا۔اس دوران وہ چندریان 2 کے لونر آربٹ انسرشن میں داخل ہونے کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ چندریان 2 اگلے 24 گھنٹے تک اس مدار کے چکر لگائے گا۔اس میں داخل ہونے کے بعد چندریان 2 کی رفتار کو 10.98 کلومیٹر فی سکینڈ سے کم کر کے 1.98 کلومیٹر فی سکینڈ کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایک ستمبر کو چاند پر چاندریان 2 کو اتارا جائے گا۔اس سے پہلے وہ دیگر چار مداروں کے بھی چکر لگائے گا۔21 اگست کی دوپہر تک ایل بی این 2 میں چندریان 2 کے داخل ہونے کے امکان ہیں۔وہیں الگ مدار ایل بی این 3 میں 28 اگست کی صبح چندریان 2 داخل ہوسکتا ہے۔وہیں چندریان 2 ایل بی این 4 اور ایل بی این 5 میں30 اگست اور ستمبر کو پہنچے گا۔