اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چاند کے بے حد قریب پہنچ کر بھی دور رہ گیا ’وکرم‘ - چاند

چاند کی سطح سے دو کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ کر چاند پر بھارت کے دوسرے مشن چندریان -2 کا زمین پر واقع مشن کنٹرول پینل سے رابطہ ٹوٹ گیا۔

چاند کے بے حد قریب پہنچ کر بھی دور رہ گیا ’وکرم‘

By

Published : Sep 7, 2019, 11:28 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:15 PM IST

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے ہفتہ کو بتایا کہ چندریان -2 کے لینڈر وکرم کے چاند پر اترنے سے متعلق پہلے سے طے منصوبے کے مطابق چل رہا تھا اور چاند کی سطح سے محض 2.1 کلومیٹر تک اس کا ڈسپلے چل رہا تھا۔ لیکن اس کے بعد زمین پر واقع مرکز سے لینڈر کا رابطہ ٹوٹ گیا۔ اسرونے بتایا کہ رابطہ ٹوٹنے سے پہلے تک ’وکرم‘ سے ملے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

لینڈر کا مشن کنٹرول پینل سے رابطہ ٹوٹتے ہی وہاں موجود اسرو کے صدر ڈاکٹر کے شون اور دیگر سائنسدانوں کے چہرے مرجھا گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی خود وہاں موجود تھے۔
انہوں نے کچھ دیر بعد سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرو کے سائنسدانوں نے اس مشن میں جتنا کچھ حاصل کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 6:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details