کانگریس کی اندرا گاندھی قومی ایکتا ایوارڈ ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر سکریٹری موتی لال وورا نے جمعہ کو یہاں جاری ریلیز میں یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ مسٹر بھٹ کا انتخاب 2017اور 2018 کے ایوارڈ کےلئے ہوا ہے۔انہیں ملک کے اتحاد اور سالمیت کو فروغ دینےکےلئے 31ویں اندرا گاندھی قومی ایکتا ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
چنڈی پرساد بھٹ کو ملے گا 'اندرا گاندھی قومی ایکتا ایوارڈ'
مشہور ماہر ماحولیات اور سماجی کارکن چنڈی پرساد بھٹ کو قومی اتحاد اور بھائی چارے کےلئے مشہور اندرا گاندھی قومی ایکتا ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے’ بلیدان دیوس31‘اکتوبر کو دئے جائیں گے۔مسٹر بھٹ کو کانگریس صدر سونیا گاندھی اس ایوارڈ سے نوازیں گی۔ایوارڈ کے تحت ایک سند اور دس لاکھ روپے نقد دئے جاتے ہیں۔کانگریس پارٹی نے اس ایوارڈ کا قیام اپنے صدی سال 1985میں کیاتھا۔
اس اعزاز سے اب تک سوامی رنگناتھ نندا،محترمہ ارونا آصف علی،شریمی ایس ایم سبالکشمی،راجیو گاندھی(بعداز مرگ)،اے پی جے عبدالکلام ،پروفیسر ستیش دھون،ڈاکٹر شنکر دیال شرما،مہاشویتا دیوی،موہن دھاریا ،اےآر رحمان جیسی شخصیات کو نوازا جاچکا ہے۔