اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اب تک کا سب سے مہنگا گاڑی چالان - تفتیشی مہم

اس کے فوائد نظر آتے ہی ٹریفک پولیس بھی سرگرم عمل نظر آرہی ہے، اور جگہ جگہ تفتیشی کاروائیاں جا ری ہیں۔

اب تک کا سب سے مہنگا گاڑی چالان

By

Published : Sep 11, 2019, 10:27 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 5:10 AM IST

یکم ستمبر سے نافذ نئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

اس دوران کئی مقامات پر لوگوں کے ہزاروں روپے کے چالان کاٹے گئے۔ لیکن جو چالان روہنی علاقے میں کاٹا گیا ہے وہ سب کے لئے اب ایک بحث کا موضوع ہے۔

اطلاع کے مطابق ٹریفک پولیس کا عملہ گذشتہ روز رانی سرکل میں تفتیشی مہم کے لیے تعینات تھا ،تبھی ایک اوور لوڈ راجستھانی نمبر پلیٹ کے ٹرک کو پولیس اہلکاروں نے تفتیشی عملے کے حوالے کیا ، جسکے بعد اس ٹرک کی چالان کا ٹی گئی جسے اب تک کا سب سے مہنگا چالان کہا جا رہا ہے۔

RJ07GD-0237اوور لوڈ راجستھانی نمبر پلیٹ کا یہ ٹرک، دہلی کے راستہ جب روہنی علاقے سے گزر رہا تھا تبھی پولیس اہلکاروں نے تفتیشی کاروائی کے ذریعے 1 لاکھ 40 ہزار،7 سو سات روپے کا اس کا چالان بنا یا ۔

ٹریفک قوانین میں تبدیلی کے بعد سے پولیس عملہ بھی سختی سے اس پر عمل پیرا ہے۔

بتا یا جا رہا ہے کہ اس کے فوائد نظر آتے ہی ٹریفک پولیس بھی سرگرم عمل نظر آرہی ہے، اور جگہ جگہ تفتیشی کار وائیاں جا ری ہیں۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 5:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details