اردو

urdu

مرکز دو قسطوں میں جی ایس ٹی معاوضہ جاری کرے گا

By

Published : Feb 3, 2020, 6:46 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:09 AM IST

تلنگانہ اور اڈیشہ کے اراکین پارلیمنٹ نے وقفہ سوالات کے دوران شکایت کی کہ ان کی ریاستوں کو اشیا و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) اور انٹیگریٹڈ گڈس اینڈ سروس ٹیکس (آئی جی ایس ٹی) کا حصہ نہیں مل رہا ہے۔

مرکز دو قسطوں میں جی ایس ٹی معاوضہ جاری کرے گا
مرکز دو قسطوں میں جی ایس ٹی معاوضہ جاری کرے گا

مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر نے پیر کو لوک سبھا میں کہا کہ مرکز ریاستوں کو جی ایس ٹی کے تمام معاوضے دو اقساط میں جاری کرے گا۔

یہ جواب اس وقت سامنے آیا جب تلنگانہ اور اڈیشہ کے ممبران پارلیمنٹ نے سوالیہ آور کے دوران شکایت کی کہ ان کی ریاستوں کو جی ایس ٹی اور انٹیگریٹڈ گڈس اینڈ سروس ٹیکس (آئی جی ایس ٹی) کا حصہ نہیں مل رہا ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ٹھاکر نے کہا ہےکہ 'جی ایس ٹی کے تمام معاوضے ریاستوں کو دو اقساط میں دیئے جائیں گے'۔

ویڈیو: اشیا و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی)

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ جی ایس ٹی (ریاستوں کو معاوضہ) ایکٹ، 2017 ریاستوں کو جی ایس ٹی کے نفاذ کی وجہ سے محصولات میں ہونے والے نقصان کے سبب معاوضہ فراہم کرتا ہے۔

اس کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ریاستوں کو دو ماہی بنیاد پر جی ایس ٹی معاوضہ جولائی 2017 سے ادا کیا گیا ہے۔

ٹھاکر نے کہا کہ جی ایس ٹی معاوضہ ستمبر 2019 تک جاری کردیا گیا ہے اور اگلے دو ماہی جی ایس ٹی معاوضہ اکتوبر تا نومبر 2019 کو ہونا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ یکم جولائی 2017 سے جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد دہلی اور پڈوچیری کی ریاستوں سمیت دیگر ریاستوں کو اب تک مجموعی طور پر 2،10،969.49 کروڑ روپئے جی ایس ٹی معاوضے کے طور پر جاری کردیئے گئے ہیں۔

سابق میں جی ایس ٹی کی رقم کا معاوضہ جاری کیا گیا ہے:

  • جولائی 2017 مارچ 2018 - 48،785.35 کروڑ
  • اپریل 2018 مارچ 2019 - 81،141.14 کروڑ
  • اپریل مئی 2019 - 17،789 کروڑ روپے
  • جون جولائی 2019 - 27،956 کروڑ روپے اور
  • اگست 2019 - 35،298 کروڑ روپے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 1:09 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details