مرکزی سکریٹری داخلہ اجے بھلا نے ریاستی چیف سکریٹریز کو اس بات کی تلقین کی ہے کہ غیر مقیم اور مہاجر مزدوروں کی سڑکوں اور ریلوے پٹریوں پر نقل و حرکت نہ ہو کیونکہ خصوصی بسیز یا شرمک اسپیشل ٹرینز کے ذریعہ سفری سہولت فراہم کی گئی ہے'۔
وزارت نے انہیں مہاجر مزدورں کے لیے سفر کے انتظامات کو وسیع پیمانے پر پھیلانے کی ہدایت کی اور انہیں مشورہ دیا کہ جب وہ بسیز اور ٹرینز میں سفر کرسکیں تو پیدل نہ چلیں۔
سرکای ذرائع کے مطابق ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے تعاون سے وزارت ریلوے روزانہ 100 سے زیادہ خصوصی شرمک ٹرینز چلا رہی ہے۔ وزارت نے کہا کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق اضافی ٹرینوں کا بندوبست کرنے کے لئے تیار ہے۔
- ریاستوں کی بھی ذمہ داری ہے:
مرکزی ریاستی چیف سکریٹریوں کو لکھے گئے خط میں مرکزی سکریٹری داخلہ اجے بھلا نے بیان کیا ہے کہ 'حکومت نے مہاجر مزدوروں کی نقل و حرکت کی اجازت دے دی ہے۔ اب یہ تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پھنسے ہوئے مزدوروں کی نقل و حرکت کو یقینی بنائے جو اپنی اپنی ریاستوں کو جانے کے لیے تیار ہیں'۔
خط میں نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی سڑکوں اور ریلوے پٹریوں پر چلنے کی صورتحال پر روشنی ڈالی گئی ہے اور یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ ایسی حالت میں پائے جاتے ہیں تو ان سے مشاورت کی جانی چاہئے۔ اس کے علاہ انھیں شلٹر ہومز، کھانا اور پانی دیا جائے'