اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیرالہ میں طیارہ حادثہ کی جانچ کا حکم

ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ٹیمیں ممبئی اور دہلی سے کوزی کوڈ پہنچ رہی ہیں۔

airport
airport

By

Published : Aug 8, 2020, 8:57 AM IST

کیرالہ کے کوزی کوڈ میں گزشتہ رات ہوئے طیارہ حادثہ کی جانچ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) کو سونپی جائے گی۔

شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے اس حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثہ کی جانچ اے اے آئی بی کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ایئر انڈیا اور ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی ٹیمیں ممبئی اور دہلی سے کوزی کوڈ پہنچ رہی ہیں۔

واضح ہو کہ کیرالہ کے کوزی کوڈ میں ایئر انڈیا ایکسپریس ایئرکرافٹ، ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارہ رن وے سے پھسل کر کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

وندے بھارت مشن کے تحت دبئی سے 191 مسافروں کو لے کر ایئرانڈیا کا طیارہ کوزی کوڈ پہنچا تھا جو رات 8 بج کر 15 منٹ پر حادثہ کا شکار ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details