اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

قرنطینہ سینٹرز کے لیے ہدایات جاری - کورونا وائرس کے پیش نظر مرکزی وزارت صحت

کورونا وائرس کے پیش نظر مرکزی وزارت صحت کی جانب سے قرنطینہ سینٹرز کو قائم کرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

quarantinequarantine
quarantine

By

Published : Apr 6, 2020, 10:17 AM IST

کورونا وائرس کا قہر ملک بھر میں جاری ہے، وہیں مرکزی حکومت کی جانب سے قرنطینہ سینٹرز کے سلسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ان کی ویب سائٹ پر یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن میں کہا گیا ہے 'قرنطینہ سینٹرز شہر سے دور قائم کیے جائیں، اس کے علاوہ مریض، ڈاکٹر اور اسٹاف کے درمیان ملاقات کم کیا جائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کم ہو سکیں'۔

ہدایات میں لکھا گیا ہے کہ 'ایک مریض اگر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے تو اس کے بخار اور سانس کی علامت کو روز چیک کیا جائے'۔

وزارت کی ویب سائٹ پر دی گئی ہدایات میں لکھا گیا ہے 'قرنطینہ سینٹر میں چیف میڈیکل افسر کو انچارج یا پھر نوڈل افسر بنایا جائے تاکہ قنطینہ سینٹرز کی نگرانی اور ملازمین میں تال میل قائم ہو سکے'۔

ایڈوائزری میں یہ بھی لکھا گیا ہے 'قرنطینہ سینٹرز میں جنرل ڈیوٹی میڈیکل ڈاکٹر، میڈیسن اسپیشلیسٹ، پیڈی آٹریکس، مائیکرو بایولاجسٹ اور سائیکائیٹریسٹس کو تعینات کیا جائے، تاکہ وہ مسلسل سنٹرس میں لوگوں کا چیک آپ و دیگر سہولیات مہیا کرا سکے'۔

اس کے علاوہ کہا گیا ہے 'قرنطینہ میں رکھے گئے سبھی مریضوں کا دن میں دو بار چیک آپ ہونا چاہیے اور اس کے علاوہ مریضوں کو پیک کھانا ہی دیا جائے، اس کے علاوہ ایک مریض کو دوسرے مریض سے 1-2 مٹر کی دوری میں رکھا جائے اور دونوں کا موں آمنے سامنے نہ ہو'۔

اور آخر میں لکھا گیا ہے 'قرنطینہ میں رکھے گئے مریضوں کو 14 دن کے بعد چھٹی دے دی جائے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details