خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
وزارت داخلہ نے خواتین کی حفاظت سے متعلق ریاستوں کو ایک تازہ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'اگر خواتین کے خلاف تھانے کے دائرہ اختیار سے باہر کوئی جرم ہوا ہے تو اس صورت میں ایک صفر ایف آئی آر (زیرو ایف آئی آر) درج کی جائے گی۔'
نیز قواعد پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔